میں اس نئی بال پر کام کر رہا ہوں، اس بال کو کرانا بہت مشکل ہے یہ بہت خطرناک ثابت ہوگی، عماد وسیم کونسی نئی ڈلیوری لانے جا رہے ہیں؟

Imad Wasim is getting married this month

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وایم نے اپنی گیند بازی میں کیرم بال ورائٹی کا اضافہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم جو آف سپنر کی حیثیت سے گیند بازی کرتے تھے اُنہوں نے اپنی گیند بازی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی گیند بازی میں کیرم بال کا اضافہ کیا ہے۔

اس ورائٹی کو اپنی گیند بازی میں شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوۓ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں پچھلے ایک سال سے اس گیند پر محنت کررہا ہوں اور یہ کوئ آسان ورائٹی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیرم بال مشکل سے کروائ جاتی ہے لیکن اس کے نتائج بہتر ہوتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن ابھی سو فیصد کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

اپنی بات میں اُنہوں نے مزید کہا کہ میری گیند بازی میں یہ کیرم بال ورائٹی ایک بونس کے طور پر استعمال ہوسکتی ہے اور میں اس پر مسلسل محنت کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے عماد وسیم اچھے گیند باز ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مڈل آرڈر میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *