افتخار احمد نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کتنے اعزاز اپنے نام کیے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، تفصیلات جانیے

Image

خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد رضوان کے بعد کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے افتخار احمد نے اپنی پرفارمنس سے پورے ملک میں اپنے چرچے کروا لیے۔

گزشتہ روز فائنل میچ میں نمایاں کارکردگی دکھا کر ایونٹ کا فائنل اپنے نام کرنے والے افتخار احمد گزشتہ کئ میچز سے بھرپور فارم میں دکھائ دے رہے ہیں۔

اس ایونٹ میں اگر افتخار احمد کی پرفارمنس پر نظر دہرائیں تو پچھلے پانچ میچز جِن میں افتخار نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے ہیں، اُن میں تین میچز میں اُنہیں کیپٹن اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اافتخار احمد اس ایونٹ میں نہ صرف بیٹنگ بلکہ بولنگ سے بھی شایقین اور سلیکٹرز کو حیران کر چکے ہیں۔

افتخار احمد اس ایونٹ میں سب سے زیادہ تین مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ میں آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ کا ٹائٹل بھی اُنہی کی ٹیم کے نام ہے۔ اُن کی اس شاندار کارکردگی کی بدولت شائقین کرکٹ اُن کی ورلڈکپ اسکواڈ میں واپسی کے لیے پُر اُمید ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ آئ سی سی کی جانب سے ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے مزید پانچ دنوں کی مہلت دے دی گئ تھی۔ اب ہر ٹیم اپنا ختمی اسکواڈ کا اعلان 15 اکتوبر تک کرسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *