رضوان کیا آپ کو نہیں لگتا کے آپ کی اوپنگ پوزیشن سے دوسرے اوپنرز مشکل میں پڑ گئے ہیں؟ صحافی کے سوال پر رضوان کا جواب آپ کا دل جیت لے گا

Bio-bubble putting players under mental strain, they need break ahead of  T20 WC: Mohammad Rizwan | Cricket News – India TV

قومی وکٹ کیپر بلے باز اور ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل اہم رُکن پاکستان کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نو کہ پاکستان ٹیم کا اہم رُکن بن گۓ ہیں جب اُن سے سوال کیا گیا کہ رضوان آپ کو ایسا معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کی اوپننگ کی وجہ سے ریگولر اوپنرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟ کیا آپ قربانی دے سکتے ہیں؟

قومی وکٹ کیپر بلے باز نے اس سوال کا جواب نہایت خوبصورتی سے دیتے ہوۓشائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ محمد رضوان جو پہلے بھی کئ مرتبہ اپنے شائقین کو اپنا گرویدہ بنا چُکے ہیں اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اگر مجھے یہ کہا جاۓ کہ آپ نے بس فیلڈنگ کرنی ہے تو میں اُس کے لیے بھی تیار ہوں۔ میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان رواں سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اوپننگ کرتے ہوۓ سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *