بھارت سیمی فائنل کوالفائی کرنے میں ناکام! میں چاہوں گا کہ پاکستان یہ ورلڈکپ جیتے، بھارتی سابق کھلاڑی کا بڑا بیان

Couldn't understand the experiment': Ajay Jadeja questions Virat Kohli's  tactics in the first T20I vs England | CricketTimes.com

سابق بھارتی آل راؤنڈر اجے جدیجہ نے بھارتی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اگر بھارت کوالیفائ نہیں کرپاتا تو میں یہی چاہوں گا کہ پاکستان ورلڈکپ جیتے۔

تفصیلات کے مطابق اجے جدیجہ نے یہ گفتگو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ سے قبل کی۔ بھارت کے لیے موقع تھا اگر افغانستان نیوزی لینڈ سے میچ جیت جاتا۔ لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

بھارتی سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر بھارت کوالیفائ نہیں کرتا تو ہمیں پاکستان کے ساتھ جانا چاہیے۔ پاکستان وہ واحد ایشیائ ٹیم ہے جو اس سال سیمی فائنل کے لیے کوالیفائ کررہی ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جہاں ہم انگلینڈ، آسٹریلیا کو سپورٹ کریں گے، ہمیں چاہیے کہ اپنی ہمسائیہ ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے دیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ اُن کے لیے نہایت اہم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مدِمقابل ہوگا۔ دوبوں ٹیموں کے درمیان میچ 11 نومبر کو کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *