ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: وہ کونسی 3 ٹیمیں ہیں جو 4 مرتبہ ٹاپ 4 تک پہنچی ہیں؟

2007 سے 2016 کے درمیان ہونیوالے 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشنز کے ابتدائی 4 ایڈیشنز میں پاکستان نے دو فائنل کھیلے، ایک میں جیتا ، ایک میں رنر اپ رہا— فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف تین ٹیمیں ایسی ہیں جو چار مرتبہ ٹاپ فور تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں اور پاکستان ان میں سے ایک ہے۔

پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بھی چار بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ فور مرحلے تک پہنچ چکی ہیں۔

2007 سے 2016 کے درمیان ہونیوالے 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشنز کے ابتدائی 4 ایڈیشنز میں پاکستان نے دو فائنل کھیلے، ایک میں جیتا ، ایک میں رنر اپ رہا جبکہ دو مرتبہ سیمی فائنل بھی کھیلے تاہم آخری دو ایڈیشنز میں پاکستان کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔

سال 2007 میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پہلا تھا جس میں پاکستان کی ٹیم فائنل میں بھارت سے ہار گئ تھی جبکہ 2009 میں پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

سال 2010 میں پاکستان اپنا سفر سیمی فائنل تک ہی جاری رکھ سکی جس کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو سیمی فائنل میں مات دے دی تھی جبکہ سال 2012 میں بھی پاکستان سیمی فائنل تک ہی کھیل سکی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو سری لنکا نے ہرایا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے، 19 میں اسے کامیابی ملی جبکہ 15 میں پاکستان ناکام رہا۔ شاہد آفریدی اور شعیب ملک 546،546 رنز بناکر پاکستان کے کامیاب ترین بیٹرز ہیں جبکہ 39 وکٹوں کے ساتھ شاہد آفریدی نہ صرف پاکستان بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی مجموعی طور پر کامیاب ترین بولر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *