موجودہ حالات کا مجھ پر بہت اثر پڑا ہے۔۔اپنے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ انگلینڈ بورڈ کے چیرمینائن واٹمور نے خود ہی وجہ بتا دی

Ian Watmore resigns as ECB chairman - World - DAWN.COM

آئن واٹمور نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی وجہ بتادی۔

اپنے بیان میں آئن واٹمور نے کہا کہ بطور چیئرمین توقعات کافی بدل چکی تھیں، موجودہ حالات مجھ پر کافی اثر انداز ہوئے ہیں۔ سابق چیئرمین انگلش کرکٹ بوڑ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ای سی بی میں نیا چیئرمین ذمہ داریاں سنھبالے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دباؤ کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ آئن واٹمور نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دیا اور بتایا گیا کہ ان کے عہدے کی مدت پانچ برس تھی جبکہ وہ اس عہدے پر صرف 10 ماہ ہی فائز رہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ سے آئن واٹمور دباؤ کا شکار تھے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے دورہ پاکستان میچ سے چند منٹ قبل ختم کردیا تھا۔

بعدازاں نیوزی لینڈ کے میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ انہیں پانچ ملکی سیکیورٹی ایجنسی اتحاد “فائیو آئیز” نے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا کہ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سیکیورٹی اتحاد میں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں۔ بعد ازاں انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کرتے ہوئے اس سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

ای سی بی نے دورے کی منسوخی کی وجہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی ذہنی و جسمانی صحت قرار دیا تھا۔ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد سے انگلش کرکٹ بورڈ اور اس کے چیئرمین آئن واٹمور شدید تنقید کی زد میں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *