میرا واپس آنے کا کوئی پلان نہیں ہے! میں سب پیچھے چھوڑ کے آگے بڑھ گیا ہوں، محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے انکار کر دیا

Mohammad Amir: Pakistan fast bowler retires from all international cricket  at the age of 28 | Cricket News | Sky Sports

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے اپنا بیان جاری کیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں اب دوبارہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار نہیں اور نا ہی ریٹائیرمنٹ واپس لینے کا ارادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بارے میں یقین نہیں ہے اور کہا کہ زندگی آگے بڑھنے کے بارے میں ہے اور یہ کہ وہ فی الحال خاندان کے ساتھ اپنے وقت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ ابھی میرے پاس واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں۔ کچھ چیزیں ماضی میں ہوتی ہیں اور آپ کو آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

محمد عامر اس وقت دوبیئ میں بھارتی ٹی وی چینل کے پینل کا حصہ ہیں جہاں وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں بھارتی چینل کے لیے کمنٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔

اس سے قبل واضح رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائیرمنٹ لی تھی تاکہ وائٹ بال کرکٹ پر اپنی توجہ رکھ سکیں لیکن بعد میں پی سی بی انتظامیہ کی وجہ سے شارٹ فارمیٹ کرکٹ سے بھی ریٹائیرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *