کرکٹ کھیلنے کے لیے نوکری چھوڑنی پڑی! جب پہلی بار 55 ہزار ملے تو چیک جیب میں رکھ کر سویا، پاور ہٹر آصف علی کا پرانا انٹرویو! و ویڈیو وائرل

Aur koi hukam Pakistan?': Asif Ali after match-winning performance against Afghanistan

نیوزی لینڈ کے بعد افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم کو جیت دلانے والے آصف علی کی زندگی کی کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں آصف علی کرکٹ کے راستے میں پیش آنیوالی مشکلات کا ذکر رہے ہیں جسے سن کر آپ بھی یقینی طور پر جذباتی ہو جائیں گے۔

ویڈیو میں آصف علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چہر کراچی میں ٹورنامنٹ ہو رہا تھا اور میرا نام فیصل آباد کی ٹیم میں آیا تھا۔ اس میچ میں محمد حفیظ نے سینچری بھی ماری تھی جس کے بعد ان کا آسٹریلیا ٹور میں کم بیک ہوا تھا۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں ، میں ساتھ تھا لیکن میں نے کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔ہماری ٹیم رنر اپ رہی ، مجھے 55 ہزار روپے کا چیک ملا تھا۔ اس وقت میری تنخواہ 5 ہزار روپے تھی تو میں سوچ میں پڑ گیا تھا کہ اتنے پیسے کہاں رکھوں ۔ میں وہ چیک رات کو جیب میں ہی ڈال کر سو گیا کہ کہیں گم ہی نہ ہو جائے ، اس کے بعد دوسرے ٹورنامنٹ میں نام آیا تو میں پھر سے کھیلنے چلا گیا۔

آصف علی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ پر جانے سے پہلے میں نے 50 ہزار روپے کا سیکنڈ ہینڈ ہونڈا 125 لیا تھا اور میں اُسی پر میچ کھیلنے جایا کرتا تھا۔آصف علی نے بتایا کہ اُن کی سلیکشن سوئ گیس کی ٹیم میں ہوئ۔ یہ ٹورنامنٹ 25 دن چلنا تھا۔ ون ڈے ٹورنامنٹ کے بعد آیا اور جب کام پر گیا تو مالک نے پوچھا کہ تو مہینے بعد آیاہے ، میں نے بتایا کہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میرا نام سوئ گیس کی ٹیم میں آیا ہے جس میں مصباح ، حفیظ جیسے بڑے کھلاڑی کھیلتے ہیں۔ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے ، وہ کہنے لگے کہ ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے ، کرکٹ کھیل لو یا پھر کام کرلو۔

آصف علی کا کہناتھا کہ فیصل آباد سپر 8 تھا، اعجاز بھائی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فیصل آباد کے کوچ بنے تو کپتان مصباح الحق کو بولے کہ اس لڑکے کو میچ کھلا دیں، ،سپنر مجھے زیادہ اچھا نہیں کھیلنا آتا تھا تاہم اب کور کرلیا ہے۔

مصباح بھائ کے الفاظ تھے کہ میں دوسری ٹیم کا کپتان ہوں تو میں پہلا اوور سپنرکو دے دوں، اعجاز بھائی بولے کہ اس کو میچ کھلا دے، فیصل آباد ہی میچ ہورہا ہے اگر اس نے کچھ نہ کیا تو میں اسکو واپس بھیج دونگا ، میں نے ڈیبیو میچ میں 100 کیا ، تو اس وقت کے بعد مصباح بھائی مجھے ساتھ لے کر چل رہے ہیں ،اللہ کی رحمت ہے اور ان کا بہت شکریہ ہے۔

https://youtu.be/3sozvz44-M8

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *