جب میں پروگرام کرکے گھر گیا تو میرے والد نے کہا تم نے غلط کیا مجھےتم سے یہ توقع نہیں تھی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگ لی

Dr Nauman Niaz speaks  during an inteview with journalist Rauf Klasra on his YouTube channel. — Picture courtesy: YouTube screengrab

سرکاری ٹی وی کے سابق میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر سے تلخ کلامی کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا۔ یہ میری غلطی تھی اور میں اُسے تسلیم کرتا ہوں۔

سابق میزبان نے کہا کہ میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر اسٹار ہیں مجھے ان کی کرکٹ سے محبت ہے۔

انہوں نے ایک یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے بعد والد نے کہا کہ مجھے تم سے یہ توقع نہیں تھی، تم نے غلطی کی، اس وقت شعیب اختر اسٹار اور میں صرف میزبان تھا مجھے معاملہ سنبھالنا چاہیے تھا۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے مزید کہا کہ یہ چیز نہیں ہونی چاہیے تھی جس کا میں خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار ہوں اور بھگت رہا ہوں۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے نیوزی لینڈ سے میچ کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز نے اسپورٹس پروگرام میں شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا اور شو سے چلے جانے کا کہہ دیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر نعمان کو پی ٹی وی سپورٹس سے نکال دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *