دورہ پاکستان کی خوشخبری سنانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ‘ نک ہوکلے’ نے بیان جاری کر دیا

Pak vs Aus: PCB unveils schedule of Australia's tour of Pakistan

کرکٹ آسٹریلیا کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ صوبائی اور وفاقی عہدیداروں سے بھی بات چیت کرے گا ، ملاقاتوں میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کورونا سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے چیئرمین نک ہوکلے نے کہا کہ ہم تین مہینوں میں کام کریں گے۔ ہم تمام ایجنسیوں کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے تاکہ سیکیورٹی پروگرامز کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ٹور ان تمام منصوبوں کے ساتھ مشروط ہے ، لیکن یقینی طور پر ہمارا پاکستان جانے کا مضبوط ارادہ ہے ۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گئی ہے لیکن جیسا ہم ہمیشہ کرتے ہیں ، اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہو گی ۔

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سالوں کے بعد پاکستان آ رہی ہے ، اس سے قبل آسٹریلیا نے 1998-99 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جسے مارک ٹیلر کی پشاور میں 334 رنز کی ناقابل شکست اننگ سے یاد رکھا جاتا ہے ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک صفر سے سیریز میں شکست دیدی تھی ۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان آئندہ سال جنوری فروری میں شیڈیول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *