یہ چیز کوئی عام کھلاڑی نہیں کر سکتا! بابر اعظم کی یہ خاصیت اسے سپیشل بناتی ہے، بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن

Players do get uncomfortable': Pakistan skipper Babar Azam supports Ravi Shastri's bio-bubble claims, Sports News | wionews.com

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کی چند خاصیت بتا کر اُنہیں دوسرے کھلاڑیوں سے بالکل مختلف قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے نشاندہی کی ہے کہ بابر اعظم کی گیند کی لائن اور لینتھ کو تیزی سے اٹھانے کی صلاحیت انہیں دوسرے بلے بازوں سے ممتاز اور مختلف بناتی ہے۔

بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون کھلاڑی ہیں اور وہ گیند کی لائن اور لینتھ کو دیگر کھلاڑیوں کے باعث نہایت خوبصورتی سے اُٹھاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بابر جاری ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر ہیڈن نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے اوسط کھلاڑی سے زیادہ تیزی سے گیند کی لائن اور لینتھ اٹھائی جو کہ ایک عمدہ کھلاڑی کی پہچان ہے۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ نے بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوۓ اُنہیں بہت سراہا ہے۔ ہیڈن کا کہنا تھا کہ بابر ایک اچھے کپتان کے طور پر اُبھر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ورلڈکپ میں تمام میچز میں کامیاب رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پہلی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائ حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان اپنا سیمی فائنل آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *