نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: بابر اعظم کی جگہ حسن علی کو سینٹرل پنجاب کا کپتان بنا دیا گیا

Central score convincing win over Southern in National T20 Cup - Daily Times

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد 23 سرمبر سے پنڈی سٹیڈیم میں ہوا جہاں ایونٹ میں چھ ٹیمیں شامل تھیں۔ ایونٹ کا پہلا فیز پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جا چکا ہے۔ پہلے فیز میں 18 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج ایونٹ کے 19 ویں میچ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے حسن علی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابر اعظم آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے فیز کی شروعات کچھ دیر بعد سینٹرل پنجاب اور سندھ کے میچ سے ہو گی۔ تازہ ترین خبر موصول ہوئ ہے کہ آج کے میچ میں بابر اعظم نہیں کھیلیں گے جنکہ بابر اعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض حسن علی ادا کریں گے۔

ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل کی اگر بات کی جاۓ تو سینٹرل پنجاب کی ٹیم چھ میچوں میں سے چار میچ جیت کر تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ سندھ کی ٹیم بھی چھ میچوں میں سے چار میچ جیت چکی ہے لیکن سندھ ٹیبل پر رن ریٹ بہتر ہونے کی بنیاد پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ آج بھی دو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرے میچ میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں ائلیک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کے بقیہ میچز قدافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جاۓ گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *