بھارت کو ہرا کر قومی ٹیم نے سجدہ کر کے شکر ادا کیا۔۔ حسن علی نے تصاویر شیئر کر دی

حسن علی نے ٹیم کے سجدۂ شکر ادا کرنے کی تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کو تاریخی شکست دینے کے بعد ٹیم کے سجدہ شکر ادا کرنے کی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر حسن علی نے ٹیم پاکستان کے سجدہ کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔حسن علی نے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ لکھا کہ الحمداللّٰہ الحمداللّٰہ الحمداللّٰہ۔

پاکستان کی شاندار فتح کیلے بعد دنیا کے ہر طرف سے پاکستان کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوۓ اُن کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ورلڈکپ میں پاکستان کا بھارت کے ساتھ پہلا میچ تھا۔ ابھی پاکستان نے سپر 12 راؤنڈ میں مزید 4 میچ کھیلنے ہیں۔ پاکستان کا اگلا میچ کل 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *