میچ کا پانسہ پلٹ جاتا! حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ کیوں چھوڑا؟ سوشل میڈیا پر حسن علی پر کڑی تنقید! پاکستانیوں کا حسن علی پر شدید خصہ

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سےشکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں اہم موقع پر کیچ چھوڑنے والے حسن علی پر سوشل میڈیا پہ شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حسن علی نے اہم موقع پر ویڈ کا کیچ چھوڑا جس کے بعد ویڈ نے مسلسل تین چھکے لگا کر میچ ختم کر دیا تھا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوۓ کہتان بابر اعظم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اگر حسن علی کیچ حاصل کرلیتے تو صورتحال بالکل مختلف ہوتی۔ اگر وہ آؤٹ ہوجاتا تو نیا کھلاڑی بلے بازی کے لیے آتا۔

تاہم حسن علی جو پاکستان کے سٹار بولر ہیں اور بابر اعظم نے اُنہیں میچ ونر کھلاڑی بھی قرار دیا تھا اُن پر شدید تنقید جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اُنہیں طرح طرح کی باتیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی اس ایونٹ میں مسلسل خراب پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں کھیل رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *