پی ایس ایل 7: حسن علی کو پشاور زلمی کا کپتان بنائے جانے کا امکان! عماد وسیم کس ٹیم کو جوائن کریں گے، کراچی کنگز کیا نیا کپتان کون؟ بڑی خبر

پی ایس ایل کا چھٹا سیزن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے پاکستان کے اسٹر بولر حسن علی کے آئندہ پی ایس ایل میں پشاور کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن۔

تفصیلات کے مطابق شروعات سے ہی پشاور زلمی کی نمائیندگی کرنے والے حسن علی گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں اسلام آباد کی جانب چلے گۓ تھے تاہم ذرائع کے مطابق اُن کی پشاور زلمی کی ٹیم میں دوبارہ واپسی کے امکانات روشن ہوۓ ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن علی اگر پشاور زلمی کی ٹیم میں واپس آتے ہیں تو اُنہیں پشاور زلمی کی کپتانی سونپ دی جاۓ گی۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں کپتانی کے فرائض وہاب ریاض نے سر انجام دیے تھے۔

اس کے علاوہ عماد وسیم کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز جوائن کرنے کا امکان ہے وہ پچھلے سیزینز میں کراچی کنگز کے کپتان رہے ہیں اور کراچی کو ایک ٹرافی بھی جتوا چکے ہیں۔

عماد وسیم کے بعد کراچی کنگز کی کپتانی بابر اعظم کو ملنے کا امکان ہے جو کہ قومی ٹیم کے بھی کپتان ہیں اس وقت ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی کپتانی کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *