حارث رؤف آتے ہی چھا گئے! نیوزی لینڈ کے سب سے خطرناک کھلاڑی کی وکٹیں اُڑا دیں، ویڈیو دیکھیں

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ اہم مقابلے کے بعد آج پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف آتے ہی چھاگۓ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری۔

پاور پلے کے آخری اوور کے لیے جب حارث رؤف آۓ تو نیوزی لینڈ کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے کھیل رہی تھی۔ حارث رؤف نے اپنے اوور کی دوسری ہی گیند پر نیوزی لینڈ کے مایہ ناز اوپنر مارٹن گپتل کو پویلین بھیج دیا۔

حارث رؤف نے اپنی تیز ترین گیند سے گپتل کو بولڈ کر دیا۔ آؤٹ ہونے سے قبل رؤف کی تیز ترین گیند گپتل کے پاؤں پر بھی لگی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *