میں انڈیا پاکستان کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں! شعیب اختر نے مذاق کیا تو ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا

شعیب اختر کے مذاق پر ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا

سوشل میڈیا پر دیگر کھلاڑیوں کا ایک دوسرے پر تنز و تنقید کا آج کل ایک ٹرینڈ ہی بن گیا۔ دیگر معروف کھلاڑی ایک دوسرے سے لڑتے ہوۓ دکھائ دے رہے ہیں۔

ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ میں نوک جھونک تو معمول کی بات ہے لیکن شعیب اختر کے حالیہ ٹوئٹ پر ہربھجن کو غصہ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کو ٹویٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہربھجن سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شئیر کی جانے والی ویڈیو میں سابق اسپیڈ اسٹار ہربھجن سے کہتے ہیں اگر 24 کو پاکستان بھارت کو ہراتا ہے تو وہ انہیں سب سے پہلے میسج کریں گےاور کہیں گے کہ انہوں نے ایک اعشاریہ 6 بلین لوگوں کا دل توڑ دیا ۔

شعیب اختر کے اس مذاق کے جواب میں ہربھجن سنگھ غصے میں آگئے، اور کہا کہ بندے بن جاؤ، وقت بدلتے وقت نہیں لگتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *