میں نے بابر بھائی کو دیکھا جس طرح وہ۔۔۔ حیدر علی کی ایک اور دھماکے دار پرفامنس! بیٹنگ میں اتنی بہتری کیسے آئی؟ خود ہی بتا دیا

Image

جاری نیشنل کپ کے 20ویں میچ میں سدرن پنجاب کے خلاف ناردرن کے حیدر علی کی دھماکے دار پرفارمنس۔

تفصیلات کے مطابق حیدر علی جو آج کل بہترین فارم میں دکھائ دے رہیں ہیں ، اُنہوں نے آج پھر اپنی اننگ سے شائقین کرکٹ کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ ناردرن کے گزشتہ میچ میں حیدر علی نے 53 گیندوں پر ناقابل شکست 91 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلوائ تھی۔

حیدر علی نے اپنی گزشتہ فارم کو برقرار رکھی اور آج بھی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلتے ہوۓ 40 گیندوں پر 72 رنز بناۓ۔ اُن کی زبردست اننگ کی بدولت ناردرن نے سدرن پنجاب کے لیے 211 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

اننگ کے بعد حیدر علی نے انٹرویو دیتے ہوۓ کہا کہ پاورپلے میں ہمارے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگۓ تھے اُس کے بعد یہی پلان تھا کہ وکٹ نہی دینی اور اننگ کو یوٹیلائز کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حیدر علی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھ کر اپنے آپ کو بہتر کیا ہے۔ میں بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے بڑے کھلاڑیوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ کس طرح اپنی اننگ کو لمبا بناتے ہیں اور سکور کرتے ہیں، اُسی طرح میں بھی اپنے آپ پر محنت کر رہا ہوں اور اپنی باری کو لمبا کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ حیدر علی کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کے باوجود بھی اُنہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ اُنہیں پاکستان شاہینز کا نائب کپتان بنا دیا گیا تھا۔ پاکستان شاہینز نے اس ماہ کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *