حیدر علی کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیے جانے کی امیدوں پر پانی پھر گیا! جانیے کیوں؟

Image

نوجوان بلے باز حیدر علی جو کہ آج کل بھرپور فارم میں نظر آرہے ہیں اور سب یہی اُمید کررہے تھے کہ سلیکٹرز اُنہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے لیکن حیدر علی اور شائقین کرکٹ کی اُمیدوں پر پانی پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق حیدر علی جو نہایت قابلیت کے ساتھ قومی ٹیم میں آۓ تھے، اُس کے بعد مسلسل خراب پرفارمنس کی بدولت اُنہیں ٹیم سے نکال دیا گیا تھا لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے وہ بھرپور فارم میں نظر آرہے تھے۔ حیدر علی جاری نیشنل کپ کے ہر میچ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کررہے تھے۔ شائقین کرکٹ نے اُن کے کھیل کی بہت تعریف کی اور سلیکٹرز سے اُمیدیں لگاۓ بیٹھے تھے کہ شائد حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا جاۓ لیکن سب بے سود۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق پاکستان بورڈ نے اکتوبر کے آخر میں اپنی اے ٹیم پاکستان شاہین کو سری لنکا اے کے مقابلے میں سری لنکا بھیجنا ہے۔سیریز کا شیڈیول چند دنوں پہلے ہی ہوگیا تھا اُس کے بعد آج قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں حیدر علی کو اہم رکن بنا دیا گیا اور اب اُنہیں ورلڈکپ کھلانے کی بجاۓ سری لنکا کے دورے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس دورے میں حیدر علی وائس کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اپنے دورے کا پہلا چار روزہ میچ 28 تا 31 اکتوبر تک کھیلے گی جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری چار روزہ میچ 4 تا 7 نومبر تک کھیلا جاۓ گا۔ ذرائع کے مطابق سیریز میں تین ایک روزہ میچ بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 10,12,اور 15 نومبر کو شیڈیول ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *