حفیظ، ملک، سرفراز سمیت 10 پاکستانی کھلاڑی ایل پی ایل 2021 کے ڈرافٹ میں منتخب

Will Hafeez & Malik Play Next T20 World Cup in India?

پاکستان کرکٹ کے کچھ بڑے نام لنکا پریمیئر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں ایکشن میں ہوں گے۔ محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت مجموعی طور پر 10 کھلاڑی اس ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

ٹورنامنٹ 5 دسمبر سے 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ اس لیگ میں کولمبو سٹارز، گال گلیڈی ایٹرز، کینڈی واریئرز، جافنا کنگز اور دمبولا جائنٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گیلے گلیڈی ایٹرز

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو گال گلیڈی ایٹرز نے آئیکون اوورسیز کیٹیگری میں شامل کرلیا ہے۔ محمد حفیظ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے مہنگی خریداری ہے۔ ان کے ساتھ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بھی شامل ہوں گے۔

جبکہ محمد عامر جو کہ افتتاحی ایڈیشن میں بھی فرنچائز کا حصہ تھے، پیس اٹیک کی قیادت کریں گے جب کہ انور علی جو کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار فارم میں تھے، اُنہیں بھی اس ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جافنا کنگز

وہاب ریاض جو پہلے کینڈی کا حصہ تھے کو جافنا نے ڈائمنڈ اوورسیز پرو کے طور پر شامل کیا ہے۔ تجربہ کار شعیب ملک اور عثمان شنواری کو فرنچائز نے بالترتیب گولڈ اوورسیز اے اور گولڈ اوورسیز بی کیٹیگری میں برقرار رکھاہے۔

کولمبو اسٹارز

اوپننگ بلے باز احمد شہزاد ڈائمنڈ اوورسیز کیٹیگری میں کولمبو اسٹارز کا حصہ بنے ہیں۔ ان کے ساتھ سابق پاکستانی ساتھی محمد عرفان بھی شامل ہوں گے جنہیں گولڈ اوورسیز اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

دمبولا کنگز

مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود جو انجری کی وجہ سے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے کو دمبولا کنگ نے آئندہ ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ مقصود کو گولڈ اوورسیز اے کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *