کل گھر جا رہا ہوں، بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔۔ سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی کو 2012 کا وقت یاد دلادیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ٹیم کے قائد کو سال 2012 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ یاد دلوادیا۔

ویرات کوہلی کے 2012 کے ٹوئٹ پر کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

سری لنکا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے۔ اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے۔

ایک مرتبہ پھر سے صارفین نے ان کے ٹوئٹ پر تبصرے اور تنقید شروع کردی۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کل کی جگہ آج چلے جاؤ بھائی ہمیں آپ کا بہت انتظار ہے۔

دوسری جانب ایک اور مداح نے ویرات کوہلی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ جلدی آئیں ہم ایئرپورٹ پر آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 2021 ورلڈکپ سے باہر ہوگئ ہے۔ بھارت کی شرمندگی میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایونٹ میں دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *