شعیب ملک اور رضوان کو انجیکشن ٹھوکیں اور میچ سے پہلے سیٹ کریں: شعیب اختر

شعیب ملک اور رضوان کو انجیکشن ٹھوکیں اور سیٹ کریں: شعیب اختر

گزشتہ روز سیمی فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بری خبر آئ جس کے بعد پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ سیمی فائنل سے قبل بیمار ہونے والے قومی کرکٹرز محمد رضوان اور شعیب ملک کو انجیکشن لگائیں تاکہ وہ تندرست ہوکر میچ کھیل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے اُڑتی اُڑتی خبر سُنی ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان سیمی فائنل سے پہلے بیمار ہوگئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد رضوان پاکستان ٹیم کے اسٹار ہیں اور اُنہیں سیمی فائنل کھلانا بہت ضروری ہے لہٰذا انہیں انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپ لگائیں تاکہ یہ سیٹ ہوکر میچ میں پرفارم کرسکیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان دوائیاں لے رہے ہوں گے اور آرام کررہے ہیں تاکہ سیمی فائنل میں کھیل سکیں اور وہ بہت اچھا پرفارم کریں گے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہمیں ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ہمیں جیت کا انجیکشن لگانا ہے۔ ہم نے ایک مرتبہ پھر متحد ہوکر دنیا کو بتانا ہے کہ ہم نمبر ون ٹیم ہیں اور ہم کوئ بھی میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پہلی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائ حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان اپنا سیمی فائنل آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *