کرس گیل نے ورلڈکپ سے جاتے جاتے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے! وکٹ لینے کے بعد اسٹریلیا کے کھلاڑی کے گلے لگ گئے

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آج ویسٹ انڈیز نے اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جس میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی لیکن ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ مقررہ اوورز میں 157 رنز بناۓ جس کے جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے وارنر نے ناٹ آؤٹ 89 رنز بناۓ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل جنہوں نے صرف ایک اوور کرایا، اُنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سوشل میڈیا پر اُن کی آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے۔

کرس گیل نے میچ کے دوران مچل مارش کی وکٹ حاصل کی جس کے بعد اُنہیں نے آؤٹ ہونے والے بلے باز مطل مارش کے ساتھ وکٹ حاصل کرنے کی خوشی منائ۔

تصویر میں دیکھا جارہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی خوشی کی کوئ انتہا نہیں ہے۔ بظاہر دونوں کھلاڑی مخالف ٹیم سے ہیں لیکن دونوں کو اکٹھا دیکھ کر شائقین کرکٹ کے دل باغ باغ ہوگۓ۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی اس جیت کے بعد اُن کی سیمی فائنل تک کی رسائ کے امکانات بڑھ گۓ ہیں تاہم اس بات کا فیصلہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بعد کیا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *