ورلڈ کپ 2011ء کے میچ میں کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے تھے! عبد الرزاق نے حیران کن انکشاف کر دیا، کامران اکمل کے ساتھ جنگ چھڑ گئی

Kamran, Razzaq, Younis dropped - Sports - Cricket - Emirates24|7

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 میں کامران اکمل اور عبدالرزاق ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی میں کامران اکمل اور عبدالرزاق کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ عبدالرزاق کے اس رویے کی وجہ سے سینئر کھلاڑی ٹیم چھوڑکر جارہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان دو بار تلخ کلامی ہوئی، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے کامران اکمل کو ساڑھے 4 گھنٹوں تک منایا اور بات ختم کرنے کا بھی بولا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالرزاق نے کامران اکمل کو قائد اعظم ٹرافی کی ٹیم سے بھی باہر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2011ء کے میچ میں کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے تھے جب کہ کامران اکمل نے عبدالرزاق کے الزامات کو مسترد کردیا
تھا۔

قومی سابق آل راؤنڈر رزاق کا کہنا تھا کہ 2011ء کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب اختر کی گیند پر کامران اکمل نے کیوی بلے باز روس ٹیلر کے دو کیچ جان بوجھ کر چھوڑے تھے۔

عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کے میدان پالی کیلے میں آخری اوور کرنے کے لیے کوئی تیار نہ تھا ،شاہد آفریدی فاسٹ بولر شعیب اختر سے بولنگ کرانے کے حق میں نہیں تھے ،عمر گل کے 10 اوورز پورے ہوچکے تھے جس کے باعث مجبوراً مجھ سے 49 واں اوور کروایا گیا حالانکہ میں تو کافی عرصے سے آخری اوور نہیں کرارہا تھا جس کے باعث میرے آخری اوور میں 19 رنز بن گئے تھے۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کہ عبدالرزاق بھائی کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھیں، یہاں جس کا دل چاہتا ہے منہ اٹھا کر کہہ دیتا ہے، انہیں ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *