فخر بڑے میچ کا پلیئر ہے، فخر زمان نے ثابت کر دیا! سیمی فائنل میں اسٹریلیا کے بولرز کی دھلائی کر دی، تنقید کرنے والوں کے منہ پر تالے لگا دیے

Image

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناۓ۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور محمد رضوان نے ففٹی پلس سکور کیے۔

تفصیلات کے مطابق تنقید کا شکار فخر زمان نے سیمی فائنل میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوۓ تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیے۔ فخر زمان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوۓ ناٹ آؤٹ 55 رنز بناۓ۔ فخر زمان کی اننگز میں چار چھکے اور دو چوکے بھی شامل ہیں۔

محمد رضوان نے پہلے بابر اعظم اور پھر فخر زمان کا بھرپور ساتھ دیا۔ محمد رضوان نے پریشر میچ میں 67 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے ایک اچھا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔ محمد رضوان کی اننگ میں چار چھکے اور تین چوکے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج کا میچ جو بھی جیتا اُس کا فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ فائنل 14 نومبر ہو کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *