کیا واقعی کوہلی نے محمد نبی سے بولا کہ آپ پہلے بولنگ کرو؟ اس ویڈیو کی سچائی کیا ہے؟اصل حقیقت سامنے آگئ

ورلڈکپ ٹی ٹونٹی جس میں گزشتہ رات بھارت اور افغانستان کا مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دی۔ افغانستان ٹیم کی باڈی لینگویج ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں چند غلطیاں اور تبدیلیاں دیکھ کر سوشل میڈیا پر میچ فکس کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اس وقت بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسنگ کا ٹرینڈ نمبر ون بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سوشل میڈیا پر اس ٹرینڈ کا استعمال کررہے ہیں اور چند ویڈیوز بھی لگائ جارہی ہیں جن میں میچ فکسنگ کے شک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک اور بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر ہر ٹویٹ کرتے ہوۓ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ٹاس کے دوران جو ہوا اُس کی حقیقت بالکل مختلف ہے۔

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کیا ویرات کوہلی اور محمد نبی اتنے ہی بے وقوف تھے کہ اتنے زیادہ کیمرے اور مائک کے ہوتے ہوۓ ایسی بات کرتے۔ در اصل یہ محمد نبی ہی تھے جنہوں نے ٹاس جیت کر ویرات کوہلی سے ہاتھ ملایا اور اُنہیں بتایا کہ ہم پہلے بولنگ کرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ تمام سوشل میڈیا صارفین یہی سمجھ رہے ہیں کہ ویرات کوہلی نے محمد نبی سے بولا کہ پہلے بولنگ کرو حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ وہ محمد نبی کی ہی آواز تھی جس میں اُنہوں نے بولا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *