اسٹریلیا کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دو بار دورہ کرنے کا اعلان کر دیا! کب آئیں گے کتنے میچز کھیلیں گے؟ تفصیلات

Eng vs Pak, 3rd T20I: Jason Roy, Adil Rashid star in England's nail-biting T20 series win over Pakistan - Sports News

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس کے بعد آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ نے بھی سال 2022 میں پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم آئندہ سال 2022 میں ستمبر اور اکتوبر کے مہینے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اس دورہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی بجاۓ سات ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

انگلینڈ حکام نے پاکستان کے سکیورٹی کلئیرنس کے بعد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ایک سال میں دو پاکستان کے دورے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے دورے میں سات ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جو ستمبر اور اکتوبر میں کھیلے جائیں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اس دورے کے بعد نومبر اور دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسرے دورہ پاکستان میں تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ میچز کے شیڈیول کا اعلان ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت ایونٹ کے سیمی فائنل میں موجود ہے۔ پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف 11 نومبر کو سیمی فائنل کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *