ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچز شروع ہونے سے قبل ہی انگلینڈ کو بڑا جھٹکا! ٹیم کا بڑا کھلاڑی انجری کا شکار ہو گیا

انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پیر کے روز بھارت کے خلاف وارم اپ میچ میں انگلی کی چوٹ لگی تھی ، جس نے اس ہفتے کے آخر میں اپنے ابتدائی کھیل کے لیے ان کی دستیابی پر شکوک و شبہات پیدا کردیے ہیں۔

انڈیا کے ہاتھوں انگلینڈ کی سات وکٹوں کی شکست کے دوران مڈ وکٹ پر کیچ چھوڑنے کے بعد لیونگ اسٹون کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر چوٹ آگئ تھی۔

لیونگ اسٹون کو ورلڈ کپ کے لیے کوچ کرس سلور ووڈ کی ٹیم میں بین اسٹوکس کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا ، جنہوں نے اپنی ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کرکٹ سے غیر معینہ وقفہ لیا تھا جبکہ ٹوٹی انگلی کے دوسرے آپریشن سے بھی صحت یاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دبئی میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ مہم شروع کرنے سے قبل بدھ کے روز ابوظہبی میں انگلینڈ اپنے آخری وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *