پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوا تو کس ٹیم کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا؟ شعیب اختر نے ماہرانہ رائے پیش کردی

Captain Babar Azam and Mohammad Rizwan run between the wickets during the Cricket Twenty20 World Cup match between India and Pakistan in Dubai, UAE on Oct 24. — AP/File

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا تو پاکستان کو انگلینڈ کی ٹیم مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

نمیبیا کے خلاف جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی جس پر پوری قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ قومی ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جا رہی ہے تاہم پاکستان کو اب دوسرے گروپس کی ٹیموں سے مقابلے کی تیاری شروع کرنی چاہیے اور انگلینڈ کے خلاف پلاننگ کرنی چاہیے کیونکہ یہ ٹیم پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چونکہ سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے اس لیے پاکستان ٹیم کو مزید ہمت مارنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے لڑکوں میں اتنی طاقت موجود ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنے پہلے جار میچز لگاتار جیت چُکا ہے جبکہ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ سکاٹلینڈ سے کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *