‘یہ کرکٹ کی ایک نسل کا اختتام ہے، اب بنیاد سے شروع کرنا ہوگا’ ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے بڑا اعلان کردیا

Story Image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا ۔ویسٹ انڈین کپتان کیرن پولارڈ کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں پرفارمنس مایوس کن تھی ،یہ کرکٹ میں ایک نسل کا اختتام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں بنیاد سے شروع کرنا ہو گا۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہماری ٹیم نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ نہیں کیا ،ہماری باولنگ مناسب تھی لیکن زیادہ اچھی بھی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں کچھ کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے ۔کیرن پولارڈ نے کہا کہ جس طرح ہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں ہمیں اس پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔

ہماری ٹیم میں ابتدائی چار بلے بازوں میں سے ایک بلے باز کو دیر تک کھیلنا ہو گا ،آگے بڑھنے کے لیے اس شعبے پر توجہ دینی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *