ویسٹ انڈیز کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد لیجنڈ بولر ڈیون براوو نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

Dwayne Bravo announces retirement from international cricket after T20 World Cup

ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کے دوران ویسٹ انڈین ٹیم کے شہرت یافتہ آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سری لنکا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیمی فائنل تک بھی نہ پہنچ سکی۔

میچ کے فوراً بعد ڈیوین براوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ریٹائیرمنٹ کا اعلان کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میری ریٹائیرمنٹ کا وقت آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر آئی سی سی کے پوسٹ میچ انٹرویو میں ڈیوین براوو کا کہنا تھا کہ میرا کیریئر بہت ہی اچھا رہا۔ میں نے اپنے ہر میچ میں انجواۓ کیا ہے۔ میں نے 18 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے کیریئر میں کچھ نشیب و فراز تھے لیکن جیسا کہ میں اپنے کیریئر پر نگاہ ڈالتا ہوں تو اس سے میں بہت شکرگزار ہوں کہ میں نے اتنے لمبے عرصے تک اس خطے اور کیریبیئن لوگوں کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے تین آئی سی سی ایونٹس جیتے، جن میں سے دو میرے کپتان (ڈیرن سیمی) کے ساتھ شامل تھے۔

واضح رہے کہ ڈوین براوو ویسٹ انڈیز کے پہلا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور اب اُنہوں نے 2021 میں کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *