شعیب اختر سے بدتمیزی! پی ٹی وی نے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی چھٹی کر دی

شعیب اختر سے بد تمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سزا مل گئی

گزشتہ روز پی ٹی وی سپورٹس پر ڈاکٹر نعمان کی شعیب اختر سے کی جانے والی بدتمیزی پر اُنہیں۔ ینل سے نکال دیا گیا ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ کا چند روز قبل پی ٹی وی سپورٹس پر ڈاکٹر نعمان کا شعیب اختر کےساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران کسی بات پر دونوں کی منہ ماری شروع ہوگئ۔ ڈاکٹر نعمان جوکہ پی ٹی وی سپورٹس پر پروگرام کے ہوسٹ ہیں اُنہوں نے شعیب اختر کو شو چھوڑنے کا کہہ دیا۔

شعیب اختر نے اس بدتمیزی پر پی ٹی وی سپورٹس سے استعفی دے دیا تاہم پی ٹی وی سپورٹس کی جانب سے معاملات حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئ جس کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان کو چینل سے نکال دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان کا کہنا تھا کہ اگر میں پروگرام نہ کرسکا تو کسی دوسرے کو بھی یہ پروگرام نہیں کرنے دوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *