پی ٹی وی کے شو میں کیا ہوا؟ شعیب اختر کے استعفیٰ دینے کے بعد اینکر نعمان نیاز کا رد عمل بھی آگیا! کیا کہا؟ جانیے

Shoaib Akhtar vs Nauman Niaz: Whose side is Twitter is on? - The Current

اسپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق کرکٹر شعیب اختر سے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اسپورٹس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہانی کا ایک رخ ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے اسپورٹس شو ’گیم آن ہے‘ میں منگل کی رات، پاکستان کے نیوزی لینڈ سے میچ کے بعد ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے بعد شعیب اختر نے پی ٹی وی کے شو سے استعفیٰ دیدیا۔

ڈاکٹر نعمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ یاد کیوں کروانا پڑ رہا ہے کہ شعیب ایک اسٹار ہے اور ہمیشہ اسٹار رہے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ کہانی کا ایک رخ ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے بہر حال برسوں سے دوست رہنے کے بعد میں ہمیشہ اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کروں گا۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود سمیت سپر اسٹار شعیب اختر بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *