نمیبیا کے آل راونڈر ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی کھلاڑیوں کی دل کھول کر تعریفیں کر ڈالیں، کیا کہا؟ جانئے

(L-R) Pakistani skipper Babar Azam, Namibias all-rounder David Wiese and Indian skipper Virat Kohli

پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ بابر اعظم کے گرد گھومتی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم میں سے منتخب کرنا کہ کون بہتر ہوگا تھوڑا سا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نہایت مستقل مزاجی سے پرفارمنس دیتے ہیں۔

ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ بابراعظم اوپننگ کرتے ہیں اور پوری اننگز بیٹنگ کرتے ہیں، ویرات کوہلی بابر اعظم سے تھوڑا سا زیادہ جارحانہ مزاج سے کھیلتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *