ویرات کوہلی جو ریکارڈ بناتے ہیں، بابر اعظم آتے ہیں اور اسے توڑ کرآگے بڑھ جاتے ہیں۔۔ آکاش چوپڑا

Babar Azam dethrones Virat Kohli as top ODI batsman

رکٹر سے تجزیہ کار بننے والے آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی جو بھی ریکارڈ بناتے ہیں، بابر اعظم اس کا پیچھا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم افغانستان کے خلاف رنز کے تعاقب میں شاندار تھے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم جمعہ کو ہندوستان کے ویرات کوہلی کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے بطور کپتان ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے تیز ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف میچ میں انجام دیا۔ بابر نے بطور کپتان ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے کے لیے 26 اننگز کھیلیں جبکہ کوہلی نے 30 اننگز کھیلیں۔

بابر اعظم نے گزشتہ میچ میں 47 گیندوں پر 51 رنز بنا کر پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا لیکن اسپنر راشد خان نے اُنہیں بولڈ کیا۔

اپنی اننگز کے دوران، بابر اعظم بطور کپتان سب سے تیز ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے پہلے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا۔ایسے میں بھارتی تجزیہ نگار آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اعظم کوہلی کا پیچھا کر رہے ہیں۔کوہلی جو بھی ریکارڈ بناتے ہیں، بابر اعظم پیچھے سے آتے ہیں اور اسے پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ دوسرے سرے پر کوئی نہ کوئی تیز رفتاری سے اسکور کرتا رہتا ہے۔ محمد رضوان جلدی آؤٹ ہو گئے لیکن فخر زمان آئے اور فوراً اپنے شاٹس کھیلنا شروع کر دیے۔

اس کے بعد یہ بھی واضح رہے کہ آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو پانچ وکٹوں سے سخت فتح حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *