نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:سینٹرل پنچاب کے کپتان وہاب ریاض زخمی ہو گئے

Wahab Riaz miffed by omission from Pakistan squad: Don't know what issue selectors have with senior players - Sports News

جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بابر اعظم کے بعد سینٹرل پنجاب کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے وہاب ریاض گزشتہ رات باؤلنگ کراتے وقت زخمی ہوگۓ۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میچ کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سندھ کے خلاف آخری اوور میں بائیں ہاتھ کے پیسر وہاب ریاض گرنے سے زخمی ہوگئے جس پر انہیں گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان وہاب ریاض کی باؤلنگ کے دوران پہلے یٹسمین میرحمزہ اور پھر رومان رئیس نے چھکا لگا کر بال کو تماشائیوں کے اسٹینڈ میں پھینکا۔ اگلی گیند تیز باؤنسر کرانے کی کوشش میں ویاب ریاض گیند پھینکتے ہوئے خود پر قابو نہ پاسکے اور زمین پر گرگئے۔ زخمی ہونے پر انہیں گراوؤنڈ سے بایر لے جاکر طبی امداد دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کپتان وہاب ریاض کے پاؤں اور کہنی پر معمولی چوٹ آئی ہے اور انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ وہاب ریاض فائنل میچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل آج 13 اکتوبر کو سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *