آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز میں پاکستان کا ریکارڈ کیسا ہے؟ جانیے

Image

ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا ایک مرتبہ پھر سے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ ہونے جارہا ہے۔

پاکستان نے گروپ میچز میں آسٹریلیا کو کئ مرتبہ شکست سے دوچار کیا ہے تاہم ناک آؤٹ میچز میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ بہتر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چوتھی مرتبہ آسٹریلیا کے خلاف ناک آؤٹ میچ کھیلنے جارہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں تینوں دفعہ آسٹریلیا سے ناک آؤٹ میچز ہارا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے 1999 ورلڈکپ کے فائنل میں ہوا جہاں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد 2010 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں مدِمقابل آئیں لیکن نتیجہ آسٹریلیا کے حق میں آیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 2015 کے ورلڈکپ میں کواٹرفائنل میں مدِمقابل ہوئیں لیکن وہاں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر قدم جماۓ ہوۓ ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیمیں پھر سے ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *