آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے بریڈ ہوگ نے ڈیوڈ وارنر کی کمزوری بتا دی

T20 World Cup: David Warner fires Australia to Super 12 win over Sri Lanka ahead of England clash | Cricket News | Sky Sports

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی کمزوری بتادی۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بریڈ ہوگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے گیند باز شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔بریڈ ہوگ کو لگتا ہے کہ وارنر گیند کو اپنے جسم سے دور کھیلتا ہے اور باہر والی گیندوں کو کھیلنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ فنچ اور وارنر کے خلاف پاکستان کے اوپننگ باؤلرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی گزشتہ پرفارمنس کو مدِنظر رکھتے ہوۓ آسٹریلیا کے لیے پریشانی کا سماں ہے۔شاہین آفریدی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہوگ کا کہنا تھا کہ وارنر بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں کے خلاف اتنا آرام دہ نہیں ہے جتنا وہ دائیں ہاتھ کے تیز رفتار گیندبازوں کے خلاف آرام دہ ہے۔

ہوگ کا مزید کہنا تھا کہ نئے گیند کے ساتھ عماد وسیم دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ عماد وسیم کو گزشتہ میچز میں پاورپلے کے اوورز میں اچھی گیند بازی کراتے دیکھا گیا ہے، اس لیے آسٹریلیا کے لیے کٹھن امتحان ہوگا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئ ہے جبکہ پاکستان اپنا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *