ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ورنون فلینڈر پاکستان پہنچ گئے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ورنون فلینڈر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ورنون فلینڈر روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔سابق پروٹیز کرکٹر باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل لاہور میں نیشنل ٹی 20 کے میچز میں بولرز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی رہنمائی کرنا چاہتے تھے مگر بلوچستان کے اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ورلڈکپ کے لیے منتخب کرکٹرز کے قرنطینہ کا پلان بھی تبدیل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو اب ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر جمعے کو مقامی ہوٹل میں قائم بائیو ببل کا حصہ بننا ہے۔ یوں ورنون فلینڈر کو ایک دن بھی قذافی اسٹیڈیم میں بولرز کو ایکشن دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر روم آئسولیشن میں رہتے ہوئے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ کے فلور پر منتقل ہو جائیں گے۔ قومی کرکٹرز اور معاون عملہ کے ارکان کی چارٹرڈ طیارے میں روانگی 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات سے ہورہا ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کوکھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *