انگلش میں بھی سوال پوچھیں گے کیا؟ بھیا اے سی تو بند کر دیں۔۔ محمد رضوان کی پریس کانفرنس کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان

Rizwan ready to play any role for team

پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف زبردست کھیل پیش کرکے مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔ میچ کے بہترین کھلاڑی محمد رضوان کی پریس کانفرنس سے قبل چند مزاخیہ باتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ پاکستان ٹیم نے نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم صرف 144 رنز ہی بنا سکی اور پاکستان 45 رنز سے میچ جیت گیا۔

میچ میں ناقابل شکست 79 رنز بناکر مین اف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے محمد رضوان جب پریس کانفرنس روم میں گۓ تو وہاں چند مزاخیہ باتیں بھی کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان لوچھ رہے ہیں کہ کیا سارے سوال انگلش میں ہی ہوں گے؟ اس کے بعد جب محمد رضوان کُرسی پر بیٹھنے لگتے ہیں تو کہتے ہیں کہ بھیا یہاں بہت سردی ہے اے سی بند کردو جس پر کمرے میں موجود انتظامیہ نے کہا کہ اے سی بند نہیں ہوں گے۔

محمد رضوان نے مزید مزاق کرتے ہوۓ بولا کہ اگر اے سی بند نہیں کرنے تو ہیٹر لے آؤ، وہ بھی چلا دو۔ سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی اس ویڈیو کو نہایت پسند کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *