مجھے لگتا بابر اعظم پاکستانی ٹیم کو ایک نئے راستے پر لے کر چل پڑے ہیں۔۔ بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے بھی کپتان بابر اعظم کی تعریف کر دی

IPL 2019: Zaheer Khan comes to umpires' defence, says putting pressure on them will make job more difficult - Firstcricket News, Firstpost

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفارمنس اور کپتان بابر اعظم کی بہترین کپتانی کی تعریف کرتے ہوۓ سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان بھی میدان میں آگۓ۔

ورلڈکپ میں مسلسل تین فتوخات حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوۓ ظہیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بہت ترقی کر لی ہے اور اپنی ٹیم میں ایسے قابل کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جو پاکستان کرکٹ کو عروج پر لے جارہے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو غیر متوقع ٹیم سمجھتے تھے لیکن بابر اعظم کی کہتانی میں پاکستان ایک انتہائ بلند مقام پر پہنچ رہی ہے۔ کپتان بابر اعظم پاکستانی ٹیم کو بہت خوبصورتی سے چلا رہے ہیں۔

ظہیر خان نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ بلے بازی میں بابر اعظم کا کوئ جواب نہیں۔ میں پہلے بابر اعظم کو ایک پرسکون بلے باز سمجھتا تھا اور بابر اعظم نے اپنی بلے بازی سے سب کو ثابت کردیا ہے کہ وہ نمبر ون بلے باز ہیں۔ بابر اعظم دن بہ دن مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون بلے باز ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اُمید کی جارہی ہے کہ آئندہ آئ سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم ٹی ٹونٹی میں بھی نمبر ون بلے باز بن جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *