پاک بھارت میچ کے دوران کپتان بابر اعظم کی والدہ وینٹلیٹر پر تھیں! پھر بھی بابر نے ہمت نہ ہاری اور جیت کر آیا، میں اس لئے بابر کے ساتھ گیا تھا کیوں کہ۔۔ کپتان بابر کے والد نے ایسی حقیقت بیان کر دی کہ سب کو بابر سے محبت ہو جائے گی

Babar Azam with his parents

بھارت کے خلاف میچ کے دوران جہاں کپتان بابر اعظم پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے میں مصروف تھے وہیں دوسری جانب بابراعظم کی والدہ وینٹیلیٹر پر موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف زبردست بلے بازی کرنے والے بابر اعظم کی والدہ اس رات ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر موجود تھیں۔ بابر اعظم جنہیں اس بات کا علم تھا لیکن وہ پھر بھی پاکستان کے لیے مضبوط رہے اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

ذرائع کے مطابق جب بابر اعظم بھارت کے خلاف میچ کھیل رہے تھے وہیں دوسری جانب کپتان بابر اعظم کی والدہ ہسپتال میں اپنی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں۔

قومی کپتان بابر اعظم کے والد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ورلڈکپ میں جاری تینوں میچ بہت پریشانی میں کھیلے ہیں کیونکہ اُن کی والدہ کا آپریشن ہوا تھا لہٰذا میں دوبیئ صرف اس لیے گیا تھا تاکہ بابر اعظم کا حوصلہ پست نہ ہو اور وہ دل لگی اور دلجمی کے ساتھ گراؤنڈ میں کھیلتا رہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لروردگار کا شکر ہے کہ ہم تینوں میچ میں فاتح بنے ہیں۔ انہوں نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو تنقید نہ کیا کریں کیوں کے آپ نہیں جانتے کہ وہ کن حالات میں قوم کے لیے کھیل رہے ہیں۔

لیکن کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنا سر بلند رکھا اور مضبوطی کے ساتھ اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر سخت مقابلہ کیا اور فاتح قرار پاۓ۔

واضح رہے پاکستان نے بھارت کو تاریخی میچ میں دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *