ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ: بابر اعظم نے پہلے وارم اپ میچ میں نصف سنچری بنا کر ٹیم کو میچ جتوا دیا

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے آغاز کے بعد آج 18 اکتوبر سے وارم اپ میچز بھی شروع ہوۓ جس میں آج پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں صرف 130 رنز ہی بناۓ۔

جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کلاسک بلے باز نے آج پھر اپنی بھرپور پرفارمنس سے نا صرف نصف سنچری بنائ بلکہ ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار کیا۔ بابر اعظم نے اوپننگ کرتے ہوۓ 122 کے اسٹرائیک ریٹ سے 41 گیندوں پر 50 رنز بناۓ۔

چونکہ میچ لو سکورنگ تھا اس لیے بابر اعظم نے زیادہ جلد بازی دکھانے کی بجاۓ تحمل مجازی سے کام لیا اور ٹیم کو فتح کے نزدیک پہنچایا۔

اس طرح پاکستان نے اپنا پہلا وارم اپ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریکا کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *