آصف علی کی دھماکے دار اننگز میچ فنش کیا تو کپتان بابر اعظم نے بھی پاکستانی پاور ہٹر کی تعریف کر دی، کیا کہا؟ جانیے

Image

بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دینے پر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم سب کو اس جیت سے اعتماد ملا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ہر میچ پریشر والا ہی ہوگا۔ اس جیت سے ہمیں اعتماد ملا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ 5 وکٹوں سے جیتنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ، فیلڈنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی کی۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ پلان سے نیوزی لینڈ نے 10 رنز زیادہ بنالیے، تاہم آصف علی نے اچھا میچ فنش کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے تینوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کیا جس کی بدولت ہمیں فتح حاصل ہوئ۔ اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اگلے میچز میں مزید بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 29 اکتوبر کو کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *