کپتان بابر اعظم نے ایرون فنچ، ویرات کوہلی، فاف ڈوپلیسی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا! بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بطور کپتان ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنا کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بابر اعظم نے بطور کپتان محض 26 میچوں میں ایک ہزار رنز بنا لیے ہیں جبکہ گزشتہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس موجود تھا جنہوں نے 30 اننگز میں ہزار رنز بناۓ تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے بطور کپتان کئ ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ بابر اعظم یو اے ای میں بطور کپتان لگاتار 13 میچز بھی جیت چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں آئ سی سی کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *