ورلڈکپ میں کونسے دو کھلاڑی سب سے کامیاب ہوں گے؟ کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا نام لے دیا

Babar Azam says Pakistan did not consider cancelling tour of England despite COVID-19 outbreak in home squad | Cricket News | Sky Sports

میگا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے تمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوگئ ہیں۔ شائقین سمیت تمام کھلاڑی اس میگا ایونٹ کے لیے بے تاب ہیں۔

ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل دیگر ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے ورلڈکپ پر تبصرے شروع ہیں۔ کسی نے ورلڈکپ کے فاتح کا گیس لگایا تو کسی نے چند کھلاڑیوں کو خطرناک ثابت کردیا۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم نے بھی دو کھلاڑیوں کے نام ظاہر کر دیے جو کہ بابر اعظم کے خیال سے اس ایونٹ کے کامیاب ترین کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال سے پاکستانی باؤلر حسن علی جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن اس ایونٹ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

کپتان بابر اعظم نے اِن دو کھلاڑیوں کا انتخاب اُن کی صلاحیت، قابلیت اور پرفارمنس پر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ 26 التوبر کو شیڈیول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *