ایسا ہے ہمارا کپتان۔۔ امپائر نے ویسٹ انڈین کھلاڑی کو غلط آؤٹ دیا تو کپتان بابر اعظم نے اسے بیٹنگ کرنے واپس بلا لیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے آغاز کے بعد آج 18 اکتوبر سے وارم اپ میچز بھی شروع ہوۓ جس میں پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریکا کا مقابلہ افغانستان سے جاری ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران ایک ایسا واقع پیش آیا جس کے بعد نا صرف پاکستانی شائقین بلکہ دنیاۓ کرکٹ کے شائقین پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو داد دینے پر مجبور ہوگۓ۔

تفصیلات کے مطابق 15 ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر ویسٹ انڈین بلے باز ہیٹ مائیر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے جس پر امپائیر نے آؤٹ دے دیا۔ ریویوز نہ ہونے کی وجہ سے ہیٹ مائیر شدید ناراض تھے اور اُن کا کہنا تھا کہ بال اُن کے بلے کو نہیں لگی۔

https://twitter.com/kingbabarazam/status/1450063474097364994?s=20

ایسی صورتِحال میں ابھی وہ پویلین کی طرف جاہی رہے تھے کہ کپتان بابر اعظم نے اُنہیں واپس بُلایا اور دوبارہ کھیلنے کا بولا۔ بابر اعظم نے سپورٹ مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ کھلاڑی کو دوسرا موقع فراہم کیا جس کے بعد قومی کپتان کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ یہ واقع پہلی بار پیش نہیں ہوا۔ اس سے قبل بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر دھونی نے انگلینڈ کے بلے باز این بیل کے رن آؤٹ ہونے پر اُنہیں دوبارہ باری دینے کے لیے بُلایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *