لوگ سمجھتے ہیں کہ 11 کھلاڑی میں سے۔۔ ورلڈ کپ میچز میں پرفارم نہ کرنے والے فخر زمان کے بارے میں بابر اعظم نے کیا کہا؟

Image

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو متاثر نہ کرنے والے فخر زمان کے بارے میں بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فخر زمان ایک اچھے اور قابل بلے باز ہیں اور ہم اُن کی قابلیت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شائقین چاہتے ہیں کہ ہر میچ میں گیارہ کے گیارہ کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں جبکہ ایسا ممکن نہیں۔ ہر میچ میں کوئ نہ کوئ کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے متاثر نہیں کرپاتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کھلاڑی بہتر نہیں ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچز ٹیم ایفرٹ سے جیتے جاتے ہیں اور ہمارے کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح کھیل رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور وہ بڑا میچ جتوانے کی قابلیت بھی رکھتے ہیں۔ وہ اپنی قابلیت سے میچ کا رُخ بدل دیتے ہیں اور ہمیں اُن پر مکمل اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں وہ 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف مدِمقابل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *