اسٹریلیا کی ٹیم بہت خطرناک ٹیم ہے مگر پاکستان کے پاس۔۔ سیمی فائنل کون جیتے گا؟ ویسٹ انڈین لیجنڈ برائن لارا نے بتا دیا

India pace attack unbelievable: Lara | Deccan Herald

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق برائن لارا کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں اس قدر صلاحیت ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے اور یہ ٹیم نہ صرف فائنل میں پہنچ سکتی ہے بلکہ فائنل جیتنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

انہوں نے دوسری جانب آسٹریلیا کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ آسٹریلیا بھی ایک خطرناک ٹیم ہے ان کی مضبوط لائن اپ ہے وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کرکے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

لارا کا مزید کہنا تھا کہ میری پیش گوئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائ دلچسپ ہوگا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم اتوار 14 نومبر کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *