ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ساؤتھ آفریقہ کو فاف ڈو پلیسی کو سکواڈ میں شامل نہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔ آسٹریلیا نے ساؤتھ آفریقہ کو شکست دے دی

مارکس اسٹوئنس اور میتھیو ویڈ کے 40 رنز کے ناقابل شکست اسٹینڈ نے آسٹریلیا کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو فتح کے لیے 119 رنز درکار تھے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ابتدائ طور پر مشکلات کا شکار ہو گئ تھی لیکن اسٹوئنس کے 24 اور ویڈ کے 15 رنز نے جنوبی افریکہ کے خلاف دو گیند قبل کامیابی حاصل کرلی۔

اس سے قبل تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ نے 19 رنز کے عوض پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ آسٹریلیا کے پہلے بولنگ کا انتخاب کرنے کے بعد جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں صرف 118 رنز ہی بنا سکی تھی۔

جوش ہیزل ووڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *